1100 کلو بیمار مرغیاں،500 لٹر ملاوٹی دودھ تلف

 ناکہ بندی کر کے لاہور آنے والی 31گوشت بردار اور 183 دودھ بردار گاڑیاں چیک کی گئیں: ڈی جی فوڈ
لاہور (کرائم رپورٹر)فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا شہر بھر میں کریک ڈا ئون، 29 معروف ریسٹورنٹس ،1لاکھ 91ہزار لٹر دودھ،31ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر1 ریسٹورنٹ بند، 6 کو 1لاکھ 33ہزار کے جرمانے عائد، 1100 کلو بیمار مرغیاں،500 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔علی الصبح ناکہ بندی کر کے لاہور آنے والی 31گوشت بردار اور 183 دودھ بردار گاڑیاں چیک کی گئی، سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ریسٹورنٹ کو بند کر دیا گیا، کچن ایریا میں کاکروچ، مکھیوں اور چھپکلیوں کی بھرمار پائی گئی،انتہائی لازم ٹریسیبیلٹی ریکارڈ، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 500 لٹر دودھ اور 1100کلو بیمار مرغیاں تلف کردی گئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن صحتمند پنجاب کی تکمیل کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔