لاہور میں گرینڈ آپریشن ،10مقدمات ،دودھ میں پانی، پا ئوڈر ، ناقص ویجی ٹیبل آئل کی ملاوٹ تھی
لاہور( خصوصی رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور بھر میں گرینڈ آپریشن کیا، لاہور کے داخلی راستوں پر کڑی ناکہ بندی کر کے 53ہزار 700 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔51دودھ بردار گاڑیوں، ڈیری شاپس ،ملک پروسیسنگ یونٹس کی چیکنگ کی گئی، 10مقدمات درج، 6ڈیری شاپس بند، 7کو 1لاکھ 65ہزار جرمانے عائد، 4گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر دودھ کو تلف کیا گیا، تلف کردہ دودھ میں پانی، پا ئوڈر اور مضر صحت ویجی ٹیبل آئل کی ملاوٹ پائی گئی۔ ناقص دودھ لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا،ملاوٹی دودھ فروخت والی دکانیں بند، مقدمات درج کرائے جارہے ہیں، ناقص ملاوٹی دودھ کا استعمال معدہ جگر اور آنتوں کو متاثر کرسکتا ہے۔