لاہور (کرائم رپورٹر ) کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہونے سے مسافر پریشان رہے۔ جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے،پاکستان ساڑھے 4 ، ملت 2 گھنٹے 40 منٹ، خیبر میل 2 گھنٹے 10 منٹ، علامہ اقبال 2 گھنٹے ،تیز گام 1 گھنٹہ 50 منٹ، پاک بزنس 1 گھنٹہ 45 منٹ، گرین لائن 1 گھنٹہ 10 منٹ لیٹ ہوئی۔