ریل گاڑیاں 7 گھنٹے تک تاخیر کا شکار،مسافروں کو پریشانی

لاہور(کرائم رپورٹر ) ریلوے انتظامیہ کے دعوؤں کے برعکس ٹرین شیڈول بدستور متاثر رہا۔کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔ خیبر میل ایکسپریس 7 گھنٹے، ملت 3 گھنٹے 40 منٹ، پاک بزنس 3 گھنٹے 20 منٹ، علامہ اقبال 3 گھنٹے 10 منٹ، جعفر 2 گھنٹے 20 منٹ ،رحمان بابا 2 گھنٹے 10 منٹ ،تیز گام 2 گھنٹے ،کراچی 1 گھنٹہ 35 منٹ ،عوام 1 گھنٹہ 20 منٹ،شالیمار اور پاکستان ایکسپریس 1،1گھنٹہ لیٹ ہوئیں، مسافر پریشان رہے۔