علی امین گنڈاپور کی مانسہرہ میں اعلیٰ حکام سے اہم میٹنگ، پولیس نفری تعینات

علی امین گنڈاپور کی مانسہرہ میں اعلیٰ حکام سے اہم میٹنگ، پولیس نفری تعینات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مانسہرہ کے سرکٹ ہاؤس میں اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ ذرائع کے مطابق، اس میٹنگ میں کمشنر اور ڈی آئی جی بھی شریک ہیں۔

 مانسہرہ اسٹیڈیم میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور جائیں گے۔ ابتدائی طور پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے لیے 11 بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا، لیکن میٹنگ کی وجہ سے اس کا شیڈول متاثر ہو سکتا ہے۔

اس میٹنگ کے دوران اہم حکومتی فیصلے کیے جانے کی توقع ہے، جن کا اثر صوبے کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر پڑ سکتا ہے۔