وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مانسہرہ میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لینے کے لیے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا، جو کچھ دیر میں شروع ہونے والی تھی۔
تاہم، ذرائع کے مطابق اس پریس کانفرنس میں تاخیر ہو رہی ہے۔ علی امین گنڈاپور اس وقت سرکٹ ہاؤس مانسہرہ میں موجود ہیں جہاں وہ اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم میٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس میٹنگ میں کمشنر اور ڈی آئی جی بھی شریک ہیں، اور موجودہ سیاسی اور انتظامی صورتحال پر بات چیت ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے احتجاج، اس کے دوران ہونے والے واقعات، اور موجودہ حالات پر تفصیل سے وضاحت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ گنڈاپور عوام کو اعتماد میں لینے کے لیے ان تمام سوالات کے جوابات دیں گے جو حالیہ دھرنے کے دوران اٹھے ہیں۔