ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں شاہ محمود قریشی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے مغل پورہ، زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیوں کو جلانے کے 5 مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔
سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر دلائل کے لیے پیش نہیں ہوئے، جس پر معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ راستے بند ہیں، اس لیے سینئر وکیل آج دلائل کے لیے پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے اس پر ریمارکس دیے کہ راستے کھل چکے ہیں اور اگر وکیل تاریخ لینا چاہتے ہیں تو یہ بات درست ہے۔بعد ازاں، انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے شاہ محمود قریشی کی پانچ مقدمات میں ضمانتوں کی سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے جیل سے اپنی ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔