انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق 9 مئی کے دو مقدمات، راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیسز میں شاہ محمود قریشی کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل کی جانب سے جاری مراسلے میں سپریٹنڈنٹ جیل کو ہدایت دی گئی کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو اسے فوری طور پر رہا کر دیا جائے۔یہ مراسلہ باضابطہ طور پر جیل حکام کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ رہائی کا عمل قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔