مریم نواز کا تحریکِ انصاف کے احتجاج کے بعد بیان، پنجاب میں راستے کھولنے کا حکم

مریم نواز کا تحریکِ انصاف کے احتجاج کے بعد بیان، پنجاب میں راستے کھولنے کا حکم

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحریکِ انصاف کے احتجاج کے خاتمے کے بعد عوام سے خطاب کیا اور اپنے بیان میں پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

 انہوں نے کہا، "بہت شکریہ پنجاب۔۔۔ پنجاب زندہ باد" اور فتنہ و انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔مریم نواز نے پنجاب بھر میں راستے کھولنے کے احکامات دیے اور انتظامیہ کو کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ضروری اشیاء کے نرخ پر کنٹرول برقرار رکھنے کا بھی حکم دیا۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ انتشار پسندوں کی جانب سے رکاوٹوں کے سبب عوام کو جو تکالیف پہنچیں، ان کا انہیں بخوبی احساس ہے، اور اس پر افسوس کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ تحریکِ انصاف نے گزشتہ رات اسلام آباد میں اپنے احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔