سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں پرویز الٰہی نے بتایا کہ جیل میں گرنے سے ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں۔ ڈاکٹر نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایک روز کی حاضری معافی دی جائے۔