پاکستانی اداکارہ اور ٹک ٹاک کی معروف شخصیت جنت مرزا نے حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی نظر آ رہی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ عبایا پہنے ہوئے ہیں، اور ان کی کیپشن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ 18 نومبر کو عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود تھیں۔جنت مرزا کی اس پوسٹ پر مختلف سوشل میڈیا شخصیات نے انہیں عمرہ کی مبارکباد دی۔ ٹک ٹاکر و اداکار کین ڈول نے جنت مرزا کو عمرہ کی مبارکباد دی، جبکہ سحر حیات اور ربیکا خان نے بھی کمنٹس کے ذریعے جنت مرزا کے لیے 'ماشااللہ' کے الفاظ لکھے۔
جنت مرزا سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں اور خاص طور پر ٹک ٹاک پر ان کی بڑی فین فالوونگ ہے۔ ان کی شہرت کا ایک بڑا سبب ان کی اداکاری اور فیشن سینس ہے، جس کی وجہ سے وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی منفرد شناخت بنا چکی ہیں۔ وہ نہ صرف اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں بلکہ ان کے دلکش ملبوسات اور بہترین لپ سنک کی مہارت بھی انہیں دیگر ٹک ٹاکرز سے ممتاز کرتی ہے۔جنت مرزا نے اپنے فیشن اور لپ سنک ویڈیوز کے ذریعے ٹک ٹاک کی دنیا میں خود کو ایک نمایاں مقام دلایا ہے اور ان کے فالوورز ان کی ہر پوسٹ اور ویڈیو کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔