ویب ڈیسک: پاکستانی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں کا مرکز بن گئی ہیں۔
اس بار معاملہ ان کے سابق بوائے فرینڈ اور مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر کے درمیان بڑھتی قربتوں سے جُڑا ہے۔سوشل میڈیا صارفین دونوں کے تعلقات کے بارے میں سوالات اٹھا رہے ہیں۔ حال ہی میں علینہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ریل پوسٹ کی جس میں وہ "پہلا پہلا پیار کسی نوں نئیں بھل دا" پر پرفارم کرتی نظر آئیں، جسے مداح فوری طور پر جنت مرزا کے سابق تعلقات کے پس منظر میں دیکھنے لگے۔
ردعمل میں جنت مرزا نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا، "آپ کو تو ہم سے بہتر کی تلاش تھی، یہ کیا مل گیا آپ کو؟" یہ ڈائیلاگ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا، اور اکثر اسے علینہ عامر کے لیے ایک واضح پیغام قرار دے رہے ہیں۔جنت مرزا کی ذاتی زندگی ماضی میں بھی عوامی توجہ کا مرکز رہی ہے، اور یہ تازہ معاملہ ایک بار پھر ان کی پرائیویٹ لائف کو منظر عام پر لا کھڑا کر دیا ہے۔