جنت مرزا نے کارتک آریان کے ساتھ بالی ووڈ فلم کی پیشکش مسترد کر دی

جنت مرزا نے کارتک آریان کے ساتھ بالی ووڈ فلم کی پیشکش مسترد کر دی

ویب ڈیسک: پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر اور ماڈل جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی ایک بڑی فلم میں بھارتی اداکار کارتک آریان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے یہ آفر ٹھکرا دی۔

ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کو دیے گئے انٹرویو میں جنت مرزا کا کہنا تھا:"مجھے ایک بھارتی فلم کے لیے سائن کیا جا رہا تھا جس میں میرے ساتھ کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا، لیکن والدین کی اجازت نہ ملنے کے باعث میں نے اس پیشکش سے معذرت کر لی۔"
  "دل بھی راضی نہیں تھا"
جنت مرزا کا کہنا تھا کہ ان کے والدین بھارت جا کر فلمی کام کرنے کی اجازت دینے پر آمادہ نہیں تھے، اور خود ان کا اپنا دل بھی وہاں جا کر کام کرنے پر راضی نہ تھا۔"مجھے لگا کہ یہ فیصلہ میرے اقدار اور خاندانی ترجیحات کے مطابق بہتر ہے، اور میں نے فلم کے بجائے سوشل میڈیا پر کام کو ترجیح دی۔"
  "ٹک ٹاک فلم سے بہتر ہے"
جنت مرزا نے موجودہ دور کے ناظرین کی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:"آج کل کے نوجوان سینما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر موبائل فون پر سکرولنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔""ٹک ٹاک پر لوگ مجھے جب چاہیں، جہاں چاہیں، دیکھ سکتے ہیں، جبکہ سنیما کے ٹکٹ مہنگے ہو چکے ہیں اور ہر کوئی انہیں افورڈ نہیں کر سکتا۔"
  فلمی کیریئر کا آغاز اور ناکامی
واضح رہے کہ جنت مرزا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم "تیرے باجرے دی راکھی" سے کیا تھا، تاہم یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کر سکی۔