ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی ویڈیو کے بعد ان کی بہن اور ٹک ٹاکر علشبہ انجم نے وضاحت جاری کر دی ہے۔
علشبہ انجم نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا کے اس دعوے کی وضاحت پیش کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "میرے ابو نے پورا جہاز ہمارے لیے بک کروایا ہے"۔علشبہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا:"صرف وضاحت کے لیے بتا رہی ہوں کہ جہاز میں صرف 37 مسافر سوار تھے، جس کی وجہ سے وہ تقریباً خالی محسوس ہو رہا تھا۔ ہم نے پوری فلائٹ بُک نہیں کروائی تھی اور نہ ہی کبھی کسی نے یہ دعویٰ کیا ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا خالی جہاز دیکھنا ایک نایاب تجربہ تھا، جو ہمیں حیران کن محسوس ہوا، اسی لیے ویڈیو بنائی گئی۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز رکھنے والی جنت مرزا اس وقت اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے جا رہی ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ خالی جہاز میں موجود تھیں اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے والد نے جہاز پورا بُک کروایا ہے۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور جنت مرزا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اب ان کی بہن علشبہ نے وضاحت دی ہے کہ ویڈیو کا مقصد صرف حیرت انگیز تجربے کو شیئر کرنا تھا، نہ کہ غلط تاثر دینا۔