ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں، جب انہوں نے حالیہ ایونٹ کے دوران پاک بھارت تعلقات پر سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
واقعہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں ایک صحافی نے جنت مرزا سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔ تاہم، جنت مرزا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے معذرت کر لی کہ وہ اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔ان کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ افراد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بھارتی فالوورز کو ناراض نہیں کرنا چاہتیں تاکہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں متاثر نہ ہوں۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا: "وہ صرف ڈانس اور کرینج ویڈیوز پر ہی بات کر سکتی ہیں۔"دوسری جانب، بعض صارفین نے جنت مرزا کے مؤقف کو سمجھداری قرار دیا اور کہا کہ پاک بھارت تعلقات جیسے حساس موضوع پر ہر کسی کو رائے دینے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ غیر ضروری تنازع سے بچا جا سکے۔
ایک صارف نے لکھا: "ایسے موضوعات پر خاموشی بھی ایک رائے ہوتی ہے، خاص طور پر جب آپ کا مؤقف غلط سمجھا جا سکتا ہو۔"کچھ افراد نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ جنت مرزا شاید بھارت میں ممکنہ کام کے مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مسئلے پر خاموشی اختیار کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ جنت مرزا ماضی میں بھی مختلف متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بن چکی ہیں۔ ٹک ٹاک پر پابندی کے وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ وقتی پابندی کے حق میں تھیں، لیکن یہ مستقل پابندی نہیں ہونی چاہیے تھی۔