کراچی (آ ئی این پی ) کراچی میں واٹر کارپوریشن نے نومبر میں پانی کی کمی اور بجلی بندش کے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش کے باعث 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوا۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی میں کل 132 گھنٹے 20 منٹ کی بجلی معطلی سے 42 کروڑ گیلن پانی کی کمی ہوئی جبکہ ڈملوٹی میں 146 گھنٹے کی بجلی معطلی سے 111 ملین گیلن پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی