واٹر ٹینکس میں 25 ملین گیلن پانی ذخیرہ

 صوبائی وزیر نے شہر میں مزید زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر کیلئے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت
لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلسل بارشی صورتحال کے بعد واسا لاہور کا بروقت سدباب۔وزیر ہا ئوسنگ بلال یاسین نے واسا ہیڈکوارٹر زمیں فیلڈ افسران سے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ فیلڈ آپریشن جس برق رفتاری سے مکمل کیا گیا، قابل تعریف ہے، واسا لاہور نے 7 گھنٹے مسلسل بارش کے بعد بروقت نکاسی ممکن بنائی ،اس موقع پر وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد بھی ہمراہ تھے، بلال یاسین کا کہنا تھا کہ زیر زمین واٹر ٹینکس کی مدد سے 25 ملین گیلن پانی ذخیرہ کیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر زمین واٹر ٹینکس کے منصوبوں کی افادیت  پوری طرح عیاں ہے، صوبائی وزیر نیشہر میں مزید زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر کیلئے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے واضح کیا کہ 30 اگست تک مون سون سیزن میں بارشی صورتحال کا سامنا ہوگا، تمام افسران پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔