برسلز (آن لائن)یورپی یونین کی جانب سے بلیو سکائی پر انفارمیشن ڈسکلوژر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔یورپی کمیشن کے ترجمان نے ایک بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمزنے یورپی یونین میں کام کرنا شروع کیا ہے، ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر ایک خاص صفحہ بنائیں، جس پر بتایا جائے کہ ان کے کتنے صارفین یورپ میں ہیں اور وہ کہاں قانونی طور پر قائم ہیں۔ لیکن بلیو سکائی نے ابھی تک یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ چوں کہ بلیو سکائی یورپی یونین کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے تحت ویری لارج پلیٹ فارم کی تعریف میں نہیں آتا اس لیے کمیشن نے ابھی تک کمپنی سے رابطہ نہیں کیا۔تاہم یورپی کمیشن نے تمام 27 ملکی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بلیو سکائی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔بلیو سکائی کی جانب سے فوری طور پر کسی بھی تبصرے کی درخواست پر جواب نہیں آیا۔