ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سرکاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم

چنگ چی اور لوڈر رکشہ ڈرائیوروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا:ڈی آئی جی
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی زیرِ صدارت صوبہ بھر کے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کا اہم ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی ہیڈکوارٹر سید ندیم عباس سمیت تمام ضلعی ٹریفک کمانڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق اصلاحات، نئے جرمانوں کے نفاذ اور ٹریفک سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے گئیڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق صوبہ بھر میں یکساں قانون کا نفاذ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 30 روزہ خصوصی مہم کے دوران ٹریفک وائلیشن پر 100 فیصد قابو پانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیاجلاس میں ہدایت کی گئی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نئے جرمانوں کا اطلاق ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کا اندراج کر کے اس کی عدالتی کارروائی تک مکمل پیروی کی جائے گی۔ڈی آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ سرکاری و نجی گاڑیوں کے خلاف کاروائی بلا امتیاز عمل میں لائی جائے گی۔ چنگ چی اور لوڈر رکشہ ڈرائیوروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیااجلاس میں پارکنگ سے متعلق بھی اہم اقدامات تجویز کیے گئے، جن میں مضبوط پارکنگ پلان، ویلڈ پارکنگ کے قیام اور انتظامیہ سے قریبی تعاون شامل ہے۔اس کے علاوہ صوبہ بھر میں نئے جرمانوں کے نفاذ کی بھرپور تشہیر اور شہریوں میں ٹریفک آگاہی کے لیے ایجوکیشنل ٹیموں کو فعال کرنے کے احکامات بھی دیے گئے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے مزید کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ کمانڈرز کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جائے گی، جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ قانون کی پاسداری یقینی بنائیں۔