یورپی یونین کا اسرائیل پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام

برسلز (آئی این پی )یورپی یونین کی سفارتی سروس نے ایک دستاویز میں عندیہ دیا ہے کہ اسرائیل نے ممکنہ طور پر انسانی حقوق کی ہے، جو یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان ایسوسی ایشن معاہدے کی شق ٹو کے تحت لازم ہیں۔ یہ معاہدہ 2000 میں نافذ ہوا تھا اور اس کی بنیاد انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کے احترام پر رکھی گئی تھی۔برطانوی خبررساںادارے کے مطابق، یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس نے آزاد بین الاقوامی اداروں کی تشخیصات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اشارے موجود ہیں کہ اسرائیل انسانی حقوق کی اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے خوراک، ادویات، طبی سازوسامان اور دیگر بنیادی امداد کی فراہمی پر مسلسل پابندیوں نے غزہ کی پوری آبادی کو متاثر کیا ہے۔اسرائیلی عہدیدار نے اس رپورٹ کو یکطرفہ اور یورپی یونین کی دوہرے معیار کی ایک مثال قرار دیا۔