بھارت کی روس سے دوستی نئی دہلی اور یورپی بلاک کے مابین بڑھتے تعلقات میں رکاوٹ بن سکتی ہے :یورپی یونین

برسلز (آئی این پی )یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے روس کے ساتھ قریبی تعلقات نئی دہلی اور یورپی بلاک کے درمیان بڑھتے تعلقات کے  لئے رکاوٹ بن سکتے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادار ے کے مطابق یورپی یونین کے اعلی سفارتکاروں نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری اور ماسکو کے ساتھ فوجی مشقوں میں شرکت، برسلز اور نئی دہلی کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔