لاہور (خصوصی رپورٹ )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لئے امریکہ نہیں جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو امریکی صدر ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ ملا نہ ہی وہ امریکہ جائیں گے ، رواں ہفتے لاہور آئیں گے اورایک ہفتہ قیام کے دوران صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری مختلف جیالوں کے گھر بھی جائیں گے،بلاول بھٹو لاہور میں قیام کے دوران لاہور کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے۔