شیخوپورہ (یو این پی) 112 گرفتار پی ٹی آئی کارکنان عدالت میں پیش پولیس کی کارکنان کوجوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کے لیے جیل بھیجنے کی استدعا مسترد ،کارکنان کی ضمانت پر رہائی کی استدعا منظور ہونے کے بعد پولیس نے 112 کارکنان کو رہا کر دیا۔ تھانہ صدر شیخوپورہ پولیس نے 48 تھانہ بی ڈویژن پولیس نے 22 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ کے لیے پیش کیا ۔اس کے علاوہ تھانہ بھکھی پولیس نے 11 سٹی فاروق آباد پولیس نے 10 اور تھانہ صفدر اباد پولیس نے پانچ کارکنان کو عدالتوں میں پیش کیا تھا۔