یو اے ای میں یہودی عالم کے قتل میں ملوث 3 افراد ازبک شہری نکلے، تصویر جاری

     دبئی (یواین پی)متحدہ عرب امارات میں یہودی عالم کے قتل میں ملوث 3 افراد ازبکستان کے شہری نکلے،اماراتی پولیس نے ملزمان کی تصویر جاری کر دیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یہودی ربی کے قتل کے الزام میں گرفتار تینوں ملزمان کی شناخت ظاہر اور تصاویر جاری کردی ہیں۔اماراتی پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان کا تعلق ازبکستان سے ہے۔ جن کے نام 28 سالہ اولمپی توہیرووچ، 28 سالہ محمود جان عبدالرحیم اور 33 سالہ عزیزبیک کاملووچ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے مکمل ہونے پر وجہ قتل اور اس سے جڑی مزید تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں گی۔