متحدہ عرب امارات میں گمشدہ یہودی عالم کی لاش مل گئی

  3 افراد گرفتار‘قتل کی مذمت کرتے ہیں‘ملوث ہونے کاالزام درست نہیں:ایران
  ابوظہبی،تہران(آئی این پی )متحدہ عرب امارات میں 3 دن سے لاپتہ  یہودی عالم زوی کوگن کی لاش مل گئی ‘قتل کے شبے میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ یہودی ربی کے قتل کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر طرح کی کارروائی کریں گے۔اسرائیلی میڈیا نے اس قتل کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا تھا۔ایران نے متحدہ عرب امارات میں یہودی عالم مذمت قتل میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں