راولپنڈی (آن لائن)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ازبکستان کے نائب وزیر دفاع و فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ سٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر توجہ مرکوز رہی، دونوں جانب سے دوطرفہ فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا