کوئی بھی تجارت یا ٹیرف کی جنگ نہیں جیت پائے گا:چین

 دونوں ملکوں کا اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی فائدے پر مبنی ،چینی سفارتخانے کاٹرمپ کے اعلان پر ردعمل
واشنگٹن (آن لائن)چین نے کہا ہے کہ کوئی بھی تجارت یا ٹیرف کی جنگ نہیں جیت پائے گا۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف ممالک کی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کے اعلان پر ردِعمل دیتے ہوئے چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور امریکا منشیات کے خلاف کارروائیوں پر رابطے میں رہے ہیں، دونوں ملکوں کا اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی فائدے پر مبنی ہے۔ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ کوئی بھی تجارت یا ٹیرف کی جنگ نہیں جیت پائے گا۔