چین اپنے جائز اور قانونی مفادات کے تحفظ کے لئے پر عزم رہے گا، ترجمان چینی وزارت خارجہ
بیجنگ (یواین پی) چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان مائونینگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردِعمل ظاہر کیا۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ جو بھی ملک ایران کے ساتھ تجارتی روابط رکھے گا، اسے امریکہ کے ساتھ کسی بھی تجارتی سرگرمی کے دوران 25 فیصد اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔منگل کے روز ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ چین کا ٹیرف سے متعلق مؤقف بالکل واضح ہے۔ ٹیرف جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی۔ چین اپنے جائز اور قانونی مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم رہے گا۔