سلیکشن بورڈ کا اجلاس دوبارہ ملتوی ، بیوروکریٹس کی ترقیاں پھر تعطل کا شکار

 اسلا م آباد (آئی این پی )سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا، جس سے اعلیٰ بیوروکریٹس کی ترقیاں رک گئیں۔ تفصیل کے مطابق گریڈ 19سے 21تک بیوروکریٹس کی پروموشن کا فیصلہ کرنے والے سی ایس بی کو قانون کے مطابق سال میں دو بار اجلاس کرنا ہوتا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سلیکشن بورڈ کا 25سے 27نومبر کو ہونے والا اجلاس گریڈ 19سے 21کے افسران کی ترقیوں کے کیسز پر غور کرنے کے لیے اب 23، 24، 26اور 27دسمبر کو ہوگا۔