بیوروکریٹس، پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام چیلنج

 چیف سیکرٹری آئندہ سماعت پر طلب ،پنجاب حکومت سے تحریری وضاحت بھی طلب 
لاہور(آئی  این پی )بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔