وزیراعظم کی سربراہی میں سلیکشن بورڈ کا اجلاس مسلسل تاخیر کا شکار، کئی افسرریٹائرڈ ہوگئے

  اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ٹاپ بیوروکریسی کی ترقیوں کے لیے اعلی اختیارتی سلیکشن بورڈ (سی ایس بی)  کا اجلاس مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ اجلاس کے انتظار میں کئی افسران گریڈ 21 میں ہی ریٹائرڈ ہوگئے اورگریڈ 22 میں ترقیوں سے محروم رہے۔ذرائع کے مطابق متعدد آسامیاں دستیاب ہونے کے باوجود بورڈ اجلاس نہ ہونے کے نتیجے میں افسران کی گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقیاں مسلسل التواکا شکار ہیں۔