کرائے کے لوگوں کو فرنٹ پر لایا گیا ‘ خون خرابے کے بغیر ان کا گزارا نہیں ‘ریاست ایسا نہیں ہونے دے گی گولی کا جواب گولی سے نہیں دے گی
اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کرکے آئی ہیں،خون خرابے کے بغیر ان کا گزارا نہیں ہے،مگر ریاست ایسا نہیں ہونے دے گی اور گولی کا جواب گولی سے نہیں دے گی،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیسے دیکر لوگوں کو لایاگیا ہے۔افغان شہری پتھراو اور شیلنگ کررہے ہیںجوتماشہ انہوں نے لگایا ہوا ہے وہ سب دیکھ رہے ہیں۔کرایہ کے لوگوں کو فرنٹ پر لایا گیا ہے اور یہ غریبوں کے بچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں۔ 9 مئی کے مقاصد کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ کرائے کے لائے ہوئے لوگوں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ہم نے جو مظاہرین پکڑے ہیں آپ کے سامنے لانے کو تیار ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہمیں پیسے دے کر کہا گیا تھا کہ مظاہرے میں جانا ہے میں بشریٰ بی بی کو دعوت دیتا ہوں کہ خود کیوں ڈی چوک نہیں آتیں؟ خود کیوں شہید ملت چوک سے بھی پیچھے چھپی ہوئی ہیں۔ افغانیوں کے پیچھے کیوں چھی ہوئی ہیں؟۔