کیا خوفناک سمجھی جانے والی گڑیا اینابیل واقعی لاپتہ ہوگئی؟

کیا خوفناک سمجھی جانے والی گڑیا اینابیل واقعی لاپتہ ہوگئی؟

سوشل میڈیا پر دو دن سے گردش کرتی رہی یہ افواہیں کہ بدنام زمانہ اینابیل گڑیا جو خوف اور شیطانی طاقتوں سے منسلک ہے، لوزیانا کے ایک میوزیم سے غائب ہوگئی ہے، تاہم اب حکام نے اس کی مکمل حفاظت کی تصدیق کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اینابیل گڑیا، جو پیرانارمل تفتیش کار ایڈ اور لورین وارن کے وارنز میوزیم میں کئی دہائیوں سے نمائش کے لیے رکھی گئی ہے، محفوظ حالت میں موجود ہے اور اس کے لاپتہ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔اینابیل گڑیا کے غائب ہونے کی افواہیں اس وقت زور پکڑیں جب یہ گڑیا "ڈیولز آن دی رن ٹور" کا حصہ تھی اور کچھ افراد نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ٹور کے دوران اسے نہیں دیکھا، جس سے آن لائن قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ گڑیا غائب ہو گئی ہے۔

مزید برآں، میوزیم کے قریبی علاقے میں ایک ریزورٹ میں لگنے والی آگ نے بھی افواہوں کو تقویت دی، کیونکہ کچھ لوگوں نے بلاجواز اینابیل کی گمشدگی اور اس آگ کے درمیان تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی۔حکام نے واضح کیا ہے کہ اینابیل گڑیا محفوظ ہے اور ان بے بنیاد افواہوں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔