ویب ڈیسک: امریکہ کی ریاست نارتھ کیرو لائنا کے شہر روکی ماؤنٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں انہوں نے ایک بینک منیجر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے انہیں جان بوجھ کر ہراساں کیا اور ذہنی اذیت پہنچائی ہے۔
خاتون کے مطابق، بینک منیجر نے ان کے ساتھ چکی گڑیا کے ذریعے ہراساں کرنے کا عمل شروع کیا، جس سے وہ شدید خوف اور ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ جون 2024 میں، جب وہ ٹریننگ کے آخری ہفتے میں تھیں، تو منیجر نے ان کی کرسی پر ’چکی ڈول‘ نامی خوفناک گڑیا رکھ دی تھی، جو ایک مشہور فلم "چائلڈ پلے" کا کردار ہے۔خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ حرکت ان کی ذہنی اور جسمانی بیماریوں جیسے اینگزائٹی، ڈپریشن اور وٹیلائگو کے باعث ان کے لیے مزید مشکل بن گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے سے قبل بھی وہ اپنے منیجر کو اس قسم کی گڑیوں سے خوفزدہ ہونے کے بارے میں آگاہ کر چکی تھیں، لیکن اس کے باوجود انہیں جان بوجھ کر ڈرایا گیا۔