کیلیفورنیا: پولیس نے 30 ہزار ڈالرز مالیت کی چوری شدہ لابوبو گڑیا برآمد کرلی
امریکی ریاست کیلی فورنیا کی پولیس نے جنوبی کیلیفورنیا کے ایک گودام سے 30 ہزار امریکی ڈالرز مالیت کی چوری شدہ لابوبو گڑیا برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق دو کم عمر افراد اس گڑیا کو دوبارہ فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’لابوبو ڈول‘ دنیا بھر میں اپنی بدصورت شکل کے سبب مشہور ہے اور حالیہ چند برسوں میں امریکہ میں اس کی چوری کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ چینو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ چوری کے اس سلسلے میں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، اور اس واقعے میں ملوث افراد کی شناخت گودام کے کارکن کے طور پر ہوئی ہے۔