نواز شریف اور مریم نواز کی صدارت میں بجٹ مشاورتی اجلاس؛ ترقیاتی بجٹ پر تفصیلی بریفنگ

نواز شریف اور مریم نواز کی صدارت میں بجٹ مشاورتی اجلاس؛ ترقیاتی بجٹ پر تفصیلی بریفنگ

نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی صدارت میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے اہم محکموں کے سیکرٹریز نے تفصیلی بریفنگ دی۔

 اجلاس میں صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ، زراعت، ٹرانسپورٹ اور سی اینڈ ڈبلیو سمیت 9 اہم محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے جنہوں نے ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے سفارشات پیش کیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے تمام محکموں کی جانب سے 2000 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے ہیں، جبکہ پنجاب کے لیے ترقیاتی بجٹ کا فریم 1100 سے 1200 ارب روپے کے درمیان ہے۔ حکومتی حکمت عملی کے مطابق ترقیاتی سکیموں کو ترمیم و کٹوتی کر کے بجٹ کو 1000 سے 1100 ارب روپے کے درمیان رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار رواں مالی سال میں 724 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہو چکے ہیں اور مالی سال کے اختتام تک 900 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو استعمال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔یہ اجلاس آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پنجاب حکومت کی ترقیاتی ترجیحات اور مالی وسائل کے مؤثر استعمال پر روشنی ڈالنے والا اہم اقدام ہے۔