محکمہ ماحولیات اور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کو 14 جون تک جواب جمع کرانے کی مہلت

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے کوڑے کو ٹھکانے لگانے اور ڈمپنگ سٹیشن کو ماحول دوست بنانے کی درخواست پر محکمہ ماحولیات اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کو 14 جون تک تفصیلی جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔جسٹس خالد اسحاق نے منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں استدعا کی گئی  کہ عدالت عالمی معیار سے ہٹ کرڈمپنگ سائٹس کی تعمیرات کو روکنے کاحکم دے۔