پنجاب اسمبلی میں دی پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل 2025 منظور

سیکرٹری  ایگریکلچر کھادوں کی خرید و فروخت کا کنٹرولر تعینات ،ٹاسک فورس قائم ہو گی
لاہور(خصوصی رپورٹ) کھادوں کی نقل و حمل اور خرید و فروخت کو ریگولیٹ کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں دی پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل 2025 منظور کر لیا گیا ۔ بل کے تحت سیکرٹری محکمہ ایگریکلچر سیکرٹری فرٹیلائزرز کی خرید و فروخت کا کنٹرولر تعینات ہو گا۔کنٹرولر کے پاس انسپکشن  اور ر جسٹریشن کمیٹیاں قائم کرنے کا اختیار ہو گا،ٹاسک فورس قائم ہو گی۔مینوفیکچررز ،ڈیلرز و سب ڈیلرز کو  لائسنس لینا لازم ہو گا۔غیر معیاری فرٹیلائزرز فروخت کرنے پر لائسنس کینسل کئے جائیں گے۔  ڈپٹی کنٹرولر فرٹیلائزرز کی قیمتوں کی لسٹ جاری کرے گا۔بل کا مقصد کھادوں کی وقت پر دستیابی ہے۔ بل کا مقصد وقت پر پنجاب کے کسان کو فرٹیلائزرز کی فراہمی ہے۔قانون کی شکل پانے کے لئیصرف گورنر پنجاب کی حتمی منظوری باقی ہے۔