خواتین کو محفوظ بنانے کا عزم، پنجاب اسمبلی میں ایسڈ کنٹرول بل منظور

 خواتین کے تحفظ کیلئے قانون سازی میرا مشن‘ بل خواتین کی سلامتی کی جانب اہم قدم ہے:حنا پرویز بٹ
لاہور (آن لائن)خواتین کو محفوظ بنانے کا عزم، پنجاب اسمبلی میں ایسڈ کنٹرول بل منظور ہو گیا۔مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تیزاب حملوں کی روک تھام اولین ترجیح ہے، خواتین کے تحفظ کے لیے قانون سازی میرا مشن ہے، پنجاب ایسڈ کنٹرول بل خواتین کی سلامتی کی جانب اہم قدم ہے۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ تیزاب کی غیر قانونی فروخت اب برداشت نہیں کی جائے گی، ہر عورت کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ایسڈ کنٹرول بل، مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔