ہر کمپنی پر 5کروڑ اور تنظیم پر 7کروڑ 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے،مسابقتی کمیشن
اسلام آباد(آئی این پی )مسابقتی کمیشن نے گٹھ جوڑ کر کے کھاد کی قیمت طے کرنے اور کسان کا نقصان کرنے پر فرٹیلائزر کمپنیوں پر کروڑوں کا جرمانہ کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں غیر قانونی گٹھ جوڑ پر فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے 6 بڑی فرٹیلائزر کمپنیوں کے کارٹل اور ان کی نمائندہ تنظیم فرٹیلائزر مینوفیکچررز آف پاکستان ایڈوائزری کونسل پر مجموعی طور پر 37کروڑ 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔تحقیقات میں گٹھ جوڑ میں 6کمپنیوں اور فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ ایڈوائزری کونسل کو ملوث قرار دیا گیا، ہر کمپنی پر 5کروڑ اور تنظیم پر 7کروڑ 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔کمپٹیشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کھاد کمپنیوں کی پروڈکشن کاسٹ مختلف ہے تو پھر قیمت یکساں کیسے مقرر کی گئی، فرٹیلائزر کمپنیوں نے آگاہی مہم کی آڑ میں قیمتیں طے کیں،قیمتوں کا اعلان ایڈوائزری نہیں، کاروباری فیصلہ تھا۔