3 جون کو کوئٹہ سے پشاور اور لاہور سے کراچی کے لئے ٹرینیں روانہ ہو گئیں
لاہور(خصوصی رپورٹ ) ریلوے انتظامیہ نے 5 عید سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا۔ پہلی ٹرین2جون کو کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے دوپہر 1بجے روانہ ہو کر براستہ مین لائن ملتان،ساہیوال سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 10بجے لاہور پہنچے گی۔دوسری ٹرین 3جون کو کوئٹہ سے پشاور کیلئے دن 10بجے روانہ ہو کر براستہ مین لائن ملتان،ساہیوال سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 10بجکر 30منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔تیسری عید سپیشل ٹرین 3جون کو لاہور سے کراچی کے لئے شام 5بجے روانہ ہو کر براستہ مین لائن سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2بجے کراچی کینٹ سٹیشن پہنچے گی۔ چوتھی سپیشل ٹرین3جون کو کراچی کینٹ سے راولپنڈی کے لئے رات 7بجکر 30منٹ پر روانہ ہو کر براستہ شور کوٹ،فیصل آباد اور لالہ موسیٰ سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 1بجکر 15منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ پانچویں ٹرین4جون کو کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے رات7بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر براستہ مین لائن ملتان، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 5بجکر 30منٹ پر لاہور پہنچے گی۔