عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے ‘کرایوں میں20فیصد کمی کا فیصلہ

 ریلوے کی آمدنی میں اضافہ اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی: حنیف عباسی 
اسلام آباد(آئی این پی )  وفاقی وزیر حنیف عباسی نے وزارت ریلوے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔   وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر خصوصی ٹرنیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر ریلو ے کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے ریلوے کی کارکردگی، ٹرین آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کو مکمل بریفنگ دی ۔وزیر ریلوے نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر زور دیا جائے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عید پر کرایوں میں کمی کریں گے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، ایم ایل ون پر مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں