دوسری عید سپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی اورتیسری 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہو گی
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر ریلوے کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے عید الفطر پر چار سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پہلی عید سپیشل ٹرین آج 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہو گی،دوسری عید سپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی اورتیسری عید سپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہو گی۔ چوتھی عید سپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہو گی۔