سیوریج اور سڑک کا کام ، ڈپٹی کمشنر کو 15 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے شاہدرہ ٹا ئون میں سیوریج اور سڑک کے کام سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو زیر التوا درخواست پر پندرہ روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے پی ٹی آئی کارکن اکمل خان کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت کی۔ درخواستگزارکی طرف سے سردار خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ اور پنجاب حکومت کی جانب سے محمد عثمان خان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں۔ یہ درخواست غیر موثر ہوچکی ہے اس درخواست کو خارج کیا جائے۔ جسٹس راحیل کامران شیخ کے استفسار کرنے پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ ابھی تک ڈی سی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ عدالت نے قراردیاکہ کہ اگر فیصلہ نہیں کیا گیا تو عدالت ڈپٹی کمشنر کو اس بارے میں حکم جاری کرے گی۔ اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ شاہدرہ کے علاقے کا ایڈمنسٹریٹر کون ہے؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ پورے لاہور کا ایک ہی ایڈمنسٹریٹر ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر کو زیر التواء￿  درخواست پر پندرہ روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا