جعلی نوٹ دیکرادویات خریدنے والا گرفتار

قصور(خصوصی رپورٹ ) کنگن پور میں مبینہ طور پر جعلی نوٹ دیکر میڈیکل سٹور سے ادویات خریدنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا، ملزم عدنا ن نے ایک نجی میڈیکل سٹور سے ادویات خریدیں اور دو ہزار روپے کے جعلی نوٹ دے دیئے،جس پر میڈیکل مالک نے اسے جعلی نوٹ دینے پر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس تھانہ کنگن پور مصروف تفتیش ہے۔