اسلام آباد(آئی این پی )کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی مرسڈیز بینز گاڑی کے لیے مبینہ طور پر جعلی ٹائر خریدنے کے الزام میں ایک اہلکار کو ملازمت سے برطرف کر دیا ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ٹرانسپورٹ سپروائزر غلام صادق کو مرسڈیز بینز کار کے لیے جعلی ٹائر خریدنے کے الزامات پر ملازمت سے برطرف کیا ہے۔یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب چند ماہ قبل وزیر اعظم کے ایک رشتہ دار کے اسلام آباد سے لاہور سفر کے دوران گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے