لاہور (کرائم رپورٹر)مستی گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مارکیٹ میں جعلی نوٹ چلانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق مستی گیٹ کے علاقے میں دورانِ ناکہ بندی سب انسپکٹر عمر شبیر نے مشکوک افراد کو روک کر تلاشی لی۔ ملزمان کی شناخت زاہد اور حسام کے نام سے ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے پانچ ہزار روپے مالیت کے 25 جعلی نوٹ برآمد ہوئیملزمان مارکیٹ میں معصوم دکانداروں سے جعلی پاکستانی کرنسی کے عوض خریداری کرنے آئے تھے تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیاایس پی سٹی بلال احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او مستی گیٹ نجم عباسی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔