ہزار کا وائرل نوٹ جعلی قرار

ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام پر ویڈیوز میں ایک ’’نئے ڈیزائن‘‘ والے نوٹ کو نیا قرار دیا جارہا تھا 
لاہور ( کرائم رپورٹر) سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دکھائے جانے والے نئے1000روپے کے کرنسی نوٹ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے اس کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جعلی قرار دیدیا۔ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام پر گردش کرتی ویڈیوز میں ایک ’’نئے ڈیزائن‘‘ والے ہزار روپے کے نوٹ کو اسٹیٹ بینک کا نیا اجراء￿  قرار دیا جا رہا ہے۔ ان ویڈیوز کو ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔