آ دتہ کی گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی تھی
ورثاکا بھابی، بھتیجے پر بھائی کو مارنے کا الزام ، تحقیقات کا آغاز
چیچہ وطنی( خصوصی رپورٹ ) خودکشی یا قتل؟ تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود میں مبینہ طور پر زہریلی دوائی پی کر چار بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی، پولیس مصروف تفتیش،ذرائع کے مطابق تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود چک نمبر 87 بارہ ایل میں آ دتہ کی گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر آ دتہ نے مبینہ طور پر زہریلی دوائی پی کر خودکشی کرلی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ،جبکہ آ دتہ کے ورثاکا بھابی اور بھتیجے پر بھائی کو مارنے کا الزام ہے ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔