گگو منڈی(خصوصی رپورٹ)میکے جاتے ہوئے خاتون کو4بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا۔چک نمبر255۔ای بی کے رہائشی مختار احمد کی بیوی نسیم اختر 21جنوری کو بچوں 9 سالہ عنائبا ،7 سالہ محمد ماجد 5سالہ محمد حارث اور 3 سالہ طیبہ نور کے ساتھ میکے 86۔ڈبلیو۔بی جانے کیلئے روانہ ہوئی لیکن گھر نہ پہنچی۔ مختار احمد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی بیوی بچوں کو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا۔